تازہ ترین
صفحہ اول » ورلڈ » اس سال بھی حج کیلئے غلاف کعبہ کے ساتھ کیا، کیا گیا۔۔؟

اس سال بھی حج کیلئے غلاف کعبہ کے ساتھ کیا، کیا گیا۔۔؟

What happened with Kaaba' Cover For Hajj This Year too

مکہ مکرمہ(این این آئی) کعبہ اللہ کے نچلے حصے سے غلاف کو منگل کے روز قریباً تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا گیا ہے۔ کعبہ کے نچلے حصے پر سفید رنگ کے کپڑے کا غلاف بھی چڑھا ہوا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ہر سال حج کے ایام کے دوران میں غلاف کعبہ کوطواف کے دوران میں حجاج کے بار بار چھونے سے بچانے کے لیے اوپر اٹھا دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو کی بھی تشہیر کی جارہی ہے۔ اس میں کعبہ کے نچلے غلاف کو تین میٹر تک اوپر اٹھاتے اور پھر اس کو کعبے کی دیوار کے ساتھ ہی لپیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل محمد باقودہ کی سربراہی میں ایک اجلاس ہوا اور اس میں غلافِ کعبہ کو اٹھانے کے عمل کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یہ اقدام غلاف کعبہ کو کسی نقصان سے بچانے کے لیے حفظ ماتقدم کے طور پر کیا جاتا ہے۔ طواف کے دوران حجاج کی بڑی تعداد کعبہ کے کپڑوں کو چھونے کی خواہاں ہوتی ہے اور اس سے غلاف کے کپڑے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بعض زائرین کعبہ کے غلاف کے کپڑے کو تبرک کے طور پر کاٹ بھی لیتے ہیں اور یہ ایک توہم پرستی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ حج کے اختتام پر غلاف کو پھر معمول کیمطابق کردیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔