تازہ ترین
صفحہ اول » ورلڈ » نائن الیون کا نشانہ بننے والے ایک شخص کی سولہ سال بعد شناخت

نائن الیون کا نشانہ بننے والے ایک شخص کی سولہ سال بعد شناخت

Sixteen years after A person Identify targeting in nine Eleven tragedy

نیویارک(این این آئی) نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر 11 ستمبر 2001کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی باقیات کو 16 سال کے بعد شناخت کر لیا گیا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق سٹی میڈیکل ایگزامینر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلان میں کہا گیا کہ شناخت کیے جانے والے شخص کا نام اس کے خاندان کی درخواست پر ظاہر نہیں کیا جا رہا۔نیویارک کے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے مارچ 2015 کے بعد یہ پہلیشناخت کا اعلان ہے۔حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے 1641 افراد کو شناخت کیا جا چکا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ٹاوروں سے مسافر طیاروں کے ٹکرانے کے بعد آتش زدگی اور ان کے گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں سے 40 فی صد افراد کی شناخت کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا۔ ادارے کا کہنا تھا کہ اس سال کے شروع میں ڈی این اے کی زیادہ ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کی مدد سے اس تازہ ترین شناخت میں مدد ملی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔