تازہ ترین
صفحہ اول » ورلڈ » مانچسٹر تلاشی،منشیات طیارے کے باتھ روم اور چھت میں چھپائی گئی

مانچسٹر تلاشی،منشیات طیارے کے باتھ روم اور چھت میں چھپائی گئی

The export of drugs from PIA plane in the UK, customs authorities have completed their investigationمانچسٹر تلاشی،منشیات طیارے کے باتھ روم اور چھت میں چھپائی گئی

برطانیہ میں پی آئی اے کے طیارے سے منشیات برآمدگی کے معاملے پر کسٹم حکام اسلام آباد نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ طیارہ 8 مئی کو 20 گھنٹے تک کراچی میں منٹینس3 ڈپارٹمنٹ کے پاس تھا۔طیارے میں منشیات کراچی سے رکھے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ کسٹم اسلام آباد کے جائزے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ منشیات باتھ روم کے ساتھ ساتھ طیارے کی چھت میں بھی چھپائی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق طیارے کی چھت میں منشیات چھپانے کا کام منٹوں کا نہیں گھنٹوں کا ہے۔طیارہ کراچی کے بعد لاہور،اسلام آباد ، برطانیہ اور سعودی عرب بھی گیا۔ برطانیہ میں مانچسٹر اور سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹ پر طیارہ 2 سے 3گھنٹے رکا۔ خیال رہے کہ ہیتھرو ائیر پورٹ پر پہنچنے پر برطانوی پولیس نے پی آئی اے کے طیارے کی تلاشی لی اور عملے سے کئی گھنٹے پوچھ گچھ جاری رکھی۔ جس کے بعد نیشنل کرائم ایجنسی نے بتایا کہ طیارے میں منشیات کی موجودگی پرعملے کو تحویل میں لیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔