تازہ ترین
صفحہ اول » کھیل » عمران خان کیخلاف بیانات۔۔؟ رمیز راجہ بری طرح پھٹ پڑے

عمران خان کیخلاف بیانات۔۔؟ رمیز راجہ بری طرح پھٹ پڑے

Statements against Imran Khan Ramiz Raja is badly brust

لاہور(آئی این پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب کیے جانے والے ایک پیغام کی سختی سے تردیدکردی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر رمیز راجہ سے منسوب ایک بیان چل رہا تھا جس میں انہوں نے اپنے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خانکیخلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی تھی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹر پر رمیز راجہ سے ان کے بیان کی سچائی جاننے کے لیے انہیں پیغام بھیجا جس کے جواب میں رمیز راجہ نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ افسوس کے رواں سال دوسری مرتبہ اس طرح کی جعلی خبر مجھ سے منسوب کی گئی ہے اور یہ کام عمران خان جیسی شخصیت کے بد ترین مخالفین کا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔