تازہ ترین
صفحہ اول » کھیل » کیری بین لیگ ‘‘ قومی شاہین ایکشن میں آنے کو تیا ر‘‘ شائقین کر کٹ کی تیاری کر لیں

کیری بین لیگ ‘‘ قومی شاہین ایکشن میں آنے کو تیا ر‘‘ شائقین کر کٹ کی تیاری کر لیں

Pakistan Cricket Match Breaking News

لاہور (این این آئی) کیری بین پریمیئر کرکٹ لیگ ویسٹ انڈیز کے مختلف جزائر میں 4 اگست سے 9ستمبر تک کھیلی جائے گی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔پی سی بی قومی کرکٹر ز کو کھیلنے کیلئے این او سی جاری کرچکی ہے ٗکیری بین لیگ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، شعیب ملک، حسن علی، فخر زمان، شاداب خان، بابر اعظم، وہاب ریاض اور عماد وسیم شامل ہیں۔ان سات پاکستانی کرکٹرز کے علاوہ محمد سمیع، کامران اکمل اور سہیل تنویر بھی کیری بین لیگ میں حصہ لے رہے ہیں،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پانچ کرکٹرز محمد عامر، جنید خان، یاسر شاہ اور عماد وسیم اس وقت انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔پاکستانی کرکٹرز کی ملک سے باہر مصروفیت کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کاکول میں فٹنس کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے البتہ لاہور میں ہائی پرفارمنس کیمپ جاری رہے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔