تازہ ترین
صفحہ اول » پاکستان » نواز شریف اور پرویز مشرف مجھ پر لائن مارتے رہے، اسما راجپوت نامی لڑکی کا نواز شریف اور پرویز مشرف پر الزام

نواز شریف اور پرویز مشرف مجھ پر لائن مارتے رہے، اسما راجپوت نامی لڑکی کا نواز شریف اور پرویز مشرف پر الزام

Nawaz Sharif and Pervez Musharraf Girlfriend Breaking News

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور سابق صدر مجھ پر لائن مارتے رہے، اسما راجپوت نامی لڑکی کا نواز شریف اور پرویز مشرف پر الزام، تنقید ہونے پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایچ ٹی وی کے رائیلٹی شو اوور دی ایج کے آڈیشن کے دوران اسما راجپوت نامی لڑکی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی سے اسلام آباد کےسفر کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے اس پر لائن ماری تھی۔ روزنامہ اوصاف کی ایک رپورٹ کے مطابق اسما راجپوت کا رائیلٹی شو میں آڈیشن کے دوران کہنا تھا کہ بزنس کلاس میں سفر کے دوران وزیر اعظم نے مسکراتے ہوئے اس سے باتیں کیں اور نمبر لے کر شام کو کھانے کی دعوت دی۔ اسما نے یہ دعوی بھی کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بھی اس پر سفر کے دوران لائن ماری تھی تاہم ان کا لائن مارنے کا انداز نواز شریف سے زیادہ اچھا تھا۔پرویز مشرف نے وہی سوالات پوچھے اور لائن مارنے کیلئے وہی طریقہ اپنایا جو وزیر اعظم نواز شریف نے اپنایا تھا۔

لڑکی نے کہا کہ دونوں شخصیات کی دعوت کے باوجود وہ ان کے پاس نہیں گئی۔ اسما راجپوت کی جانب سے سابق صدر اور سابق وزیراعظم پر الزامات کے بعد ان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہےتنقید سے خوش اسما راجپوت نے وضاحت کیلئے فیس بک پر ویڈیو جاری کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ میں نے اوور دی ایج میں لائن والی جو بات کی وہ بالکل سچ ہے، مجھے جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جھوٹ وہ لوگ بولیں گے جنہیں شہرت کا شوق ہو مجھے شہرت حاصل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور اگر مجھے اس قسم کا کوئی شوق ہوتا تو میں ماڈلنگ کی طرف جاتی۔اس کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتی تھی کہ اوور دی ایج ایک ریئلٹی شو ہے اس لیے صرف سچ بولا اور اگر نواز شریف اور پرویز مشرف نے مجھ سے کھانے کا پوچھ لیا تو اس پر ایشو بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ اسما راجپوت کے الزامات کے حوالے سے نجی ٹی وی کی معروف ہوسٹ صنم بلوچ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر انکشاف کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔