تازہ ترین
صفحہ اول » پاکستان » شریف فیملی لندن فلیٹس کو بیچ کر پیسہ کسی اور جگہ بھیجنا چاہتی ہےسینئر صحافی کا دعویٰ

شریف فیملی لندن فلیٹس کو بیچ کر پیسہ کسی اور جگہ بھیجنا چاہتی ہےسینئر صحافی کا دعویٰ

Sharif family wants to sele London flats and send money somewhere else

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان بہت جلدی میں لندن فلیٹس بیچ کر پیسہ کہیں اور منتقل کرنا چاہتا ہے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا دعویٰ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز لندن فلیٹس کو بہت جلدی میں بیچنا چاہ رہے ہیں،ان کی کوشش ہے کہ راتوں رات انہیں بیچ کر پیسہ لے کر کسی اور جگہ لے جائیں کیونکہ جب نیب ریفرنس شروع ہوں گے تو عدالت حکم دے گی اور فلیٹس اٹیچ ہو جائیں گے جس کے بعد حکومت برطانیہ کو کارروائی کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس کی منی ٹریل اب بھی ثابت نہیں ہو سکی ہے، ان میں سے ایک فلیٹ کی مالیت 4 ارب روپے ہے۔ انہیں کوئی گاہک نہیں مل رہا جس کی وجہ سے حسین اور حسن نواز بہت زیادہ پریشان ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔