تازہ ترین
صفحہ اول » پاکستان » بھارت سن لے پاکستان کوئی تر نوالہ نہیں

بھارت سن لے پاکستان کوئی تر نوالہ نہیں

Warn India That Pakistan is not Easy Task Maulana Ghafoor Haideri

جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) کے رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کوئی ترنوالہ نہیں کہ کوئی اسے ہضم کرلے۔

کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مستونگ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خون سے تبدیلی آئے گی کیوں کہ ’شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ خیال رہے کہ 13 مئی کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر ایک خود کش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور مولانا عبدالغفور حیدری سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے اور اس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

اس حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ’حملے میں کون ملوث ہے اور کون سی قوتیں ہیں جو جے یو آئی کے قائدین پر حملے کرتے ہیں، انہیں اپنے مذموم مقاصد کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں، ان قوتوں کو سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’آلہ کار کوئی اور بنتا ہے، سامنے کوئی اور آتا ہے، کسی کا نام آجاتا ہے لیکن یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، بھارت نے پاکستان کی آزادی کو آج تک تسلیم نہیں کیا اور اس کی وجہ سے پاکستان آج تک عدم استحکام کا شکار ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔