تازہ ترین
صفحہ اول » پاکستان » چار مزید خطرناک دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا آئی ایس پی آر

چار مزید خطرناک دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا آئی ایس پی آر

These people be given the death penalty, the army said Fridayچار مزید خطرناک دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق چار مزید خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔ دہشتگرد شہریوں، سکیورٹی اداروں اور تعلیمی اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے خلاف ملٹری کورٹس میں کیس چلایا گیا۔ چاروں دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جُرم بھی کیا۔ پھانسی پانے والے چاروں دہشتگردوں کے نام احمد علی،اصغرخان،ہارون رشید اورگل رحمان ہیں جنہیں آج صبح تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔