تازہ ترین
صفحہ اول » پاکستان » لاہور ، کینسر کے مرض میں مبتلا باہمت خاتون، جو دانے بھون کر اپنا گزر بسر کرتی ہے

لاہور ، کینسر کے مرض میں مبتلا باہمت خاتون، جو دانے بھون کر اپنا گزر بسر کرتی ہے

Lahore, the courageous woman, who suffered from cancer fry grain is living his

لاہور ، کینسر کے مرض میں مبتلا باہمت خاتون

کہتے ہیں کہ عورت فولاد کی مانند ہوتی ہ۔ جب بھی کوئی مصیبت یا پریشانی آئے تو اس سے گھبرا کر بھاگنے کی بجائے ڈٹ کر اس مصیبت اور پریشانی کا مقابلہ کرتی ہے۔ ایسی ہی ایک خاتون حمیدہ بی بی لاہور کے علاقہ شاہ جمال کے مشہور قبرستان سے ملحقہ ایک گلی میں دانے بھونتی ہیں۔ حمیدہ بی بی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور اپنے بیٹے کی راہ میں آنکھیں بچھائے بیٹھی ہیں جو کافی عرصہ قبل اپنی والدہ کو چھوڑ گیا تھا۔حمیدہ بی بی کا کہنا ہے کہ میں اپنے بیٹے کو بہت یاد کرتی ہوں۔ سنا ہے کہ ماؤں کے عالمی دن پر بچے اپنی ماں کے پاس دوڑے چلے آتے ہیں لیکن میرا بیٹا واپس نہیں آتا ۔ بیٹے کے ذکر پر حمیدہ بی بی نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا بیٹا میرے پاس واپس آ جائے۔ حمیدہ بی بی کے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ نہایت خوش اخلاق خاتون ہیں۔ جو بھی ان کے پاس دانے لینے جاتا ہے دعائیں بھی لے کر آتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

مصنف: سارہ خان