تازہ ترین
صفحہ اول » پاکستان » پاکستان کے کون کون سے علاقے چین کو دیدیئے گئے۔۔۔؟

پاکستان کے کون کون سے علاقے چین کو دیدیئے گئے۔۔۔؟

China Pakistan Economic Corridor CPEC

پاکستان کے کون کون سے علاقے چین کو دیدیئے گئے۔۔۔؟ سی پیک منصوبہ اصل میں کیا ہے۔۔۔؟

اسلام آباد: موقر قومی انگریزی اخبار ڈان نے آج ایک اور خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق پاک ، چین اقتصادی راہداری کی دستاویزات کو پہلی بار ڈان نے قوم کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ یہ دستاویزات سی پیک کی انتہائی خفیہ اور اصل دستاویزات ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی عوام کے سامنے یہ تفصیلات کبھی نہیں لائی گئیں کہ سی پیک اصل میں کیا منصوبہ ہے۔

یہاں تک کہ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ اس کی فنڈ ریزنگ کہاں سے ہوگی، توانائی سمیت دیگر منصبوبے کیسے مکمل اور ان سے کیا فوائد حاصل ہوں گے۔ڈان اخبار کی مذکورہ خبر کے رد عمل میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ میں ’’ڈان لیکس2‘‘ سے ڈر گیا ہوں، اخبار نے حقائق جاننے کیلئے وزارت سے کسی بھی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا۔ جو دستاویزات شائع کی گئی ہیں وہ صرف ورکنگ کاغذات ہیں۔ اس ضمن میں اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت مکمل طور پر عوام کو اس منصوبے کی تفصیلات سے صحیح معنوں میں آگاہ کرے اور یہ بھی بتایا جائے کہ چین کو پاکستان کے کون کون سے علاقے دیئے جا رہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

مصنف: سعید احمد