تازہ ترین
صفحہ اول » بھارت » بھارت میں ایک اور پاکستان بننے کو تیار‘‘کونسی ایک اور ریاست میں تحریک آزادی عروج پر پہنچ گئی

بھارت میں ایک اور پاکستان بننے کو تیار‘‘کونسی ایک اور ریاست میں تحریک آزادی عروج پر پہنچ گئی

Ready to Become Another Pakistan in India

آسام میں بھارت سے علیحدگی کی تحریک نے شدت اختیار کر لی، پرتشدد احتجاج ساتویں روز میں داخل، علیحدگی پسندوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں، کرفیو نافذ، تمام سکول ، بازار اور کاروباری مراکز بند کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابقآسام میں علیحدگی کی تحریک نے شدت اختیار کر لی ہے۔ معروف سیاحتی مقام دارجیلنگ میں پر تشدد احتجاج کا سلسلہ ساتویں روز میں داخل ہو چکا ہے جبکہ علیحدگی پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں بھی شدت آچکی ہے۔

شہر بھر میں ساتویں روز مکمل ہڑتال ہے، تمام اسکول و بازار اور کاروباری مراکز بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ مودی سرکار نے علیحدگی تحریک کو دبانے کیلئے کشمیر والا حربہ استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔ علیحدگی پسند رہنما گورکھا جانموتی مورچا نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کے خاتمے تک کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر ، خالصتان ، منی پور، ناگالینڈ کے بعد آسام کی تحریک نے شدید رخ اختیار کر لیا ہے اور اس وقت ملک بھر میں 27سے زیادہ علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔