تازہ ترین
صفحہ اول » بھارت » بولی وڈ کی پسندیدہ ” ماں ” چل بسی

بولی وڈ کی پسندیدہ ” ماں ” چل بسی

Bollywood's Favorite 'Mother Died

کئی کامیاب بولی وڈ فلموں میں ماں کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ ریما لاگو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 59 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا انتقال آج بروز جمعرات (18 مئی) کی صبح ہوا۔ ریما لاگو کو گزشتہ رات سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اداکارہ کے داماد ونے ویکل کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا ’ریما لاگو کو سینے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد ہم انہیں رات ایک بجے کے قریب ہسپتال لے کر گئے، لیکن رات تین بج کر 15 منٹ پر ان کا انتقال ہوگیا، وہ بالکل ٹھیک تھیں اور انہیں کسی قسم کی بیماری بھی نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ ان کے انتقال پر پورا خاندان صدمے کی حالت میں ہے۔

ریما لاگو نے بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اہم کردار ادا کیے، ان میں ’ہم آپ کے ہیں کون‘، ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘، ’میں نے پیار کیا‘ اور ’کل ہو نا ہو‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔