تازہ ترین
صفحہ اول » بھارت » نوجوان لڑکی گن پوائنٹ پر بوائے فرینڈ کو اس کی شادی سے لے اُڑی

نوجوان لڑکی گن پوائنٹ پر بوائے فرینڈ کو اس کی شادی سے لے اُڑی

Young girl was thrown away at gunpoint from her married boyfriendنوجوان لڑکی گن پوائنٹ پر بوائے فرینڈ کو اس کی شادی سے لے اُڑی

بھارتی شہر کانپور میں ایک نوجوان لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو اس کی شادی سے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والا نوجوان لڑکا اشوک یادیو ڈاکٹر کے کلینک پر کمپاﺅنڈر کی نوکری کرتا تھا اور وہیں کام کرنے والی ایک لڑکی سے پیار کر بیٹھا۔ لیکن مسئلہ تب شروع ہوا جب اشوک کی منگنی کہیں اور ہوئی اور منگنی کی تقریب کے بعد ہی سے اشوک نے اپنی گرل فرینڈ کا فون اٹھانا اور اس کے میسج کا جواب دینا بند کر دیا۔اشوک کی شادی کی تقریب میں نوجوان لڑکی اپنے ہمراہ کچھ لوگ لے کر ہاتھ میں پستول لیے آئی اور اپنے بوائے فرینڈ کے سامنے آ کر کھڑی ہو گئی۔اور کہا کہ پیار ہم سے کیا اور شادی کسی اور سے کرو گے؟ یہ ہم برداشت نہیں کریں گے۔ تب ہی لڑکی نے اشوک کو گریبان سے پکڑ کر گاڑی میں ڈالا اور فرار ہو گئی۔ پولیس نے اس ڈرامائی انداز میں ہوئے اغوا کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی سی پی کا کہنا تھا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی ایک لڑکے کو سب کے سامنے اغوا کر کے لے جائے اور کوئی کچھ نہ کر سکے۔ انہوں نے شک ظاہر کیا کہ لڑکا بھی لڑکی کے ساتھ جانا چاہتا تھا۔ پولیس نے اشوک کے بھائی کو گرفتار کر کے تفتیش میں مدد لینے کے لیے تقریب کی کچھ تصاویر بھی تحویل میں لے لی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

مصنف: سارہ خان