تازہ ترین
صفحہ اول » صحت » پاکستان میں پہلے دودھ میں ملاوٹ ہوتی تھی لیکن اب کیا ہورہاہے۔۔؟ نیا طریقہ سامنے آگیا

پاکستان میں پہلے دودھ میں ملاوٹ ہوتی تھی لیکن اب کیا ہورہاہے۔۔؟ نیا طریقہ سامنے آگیا

In beginning milk in Pakistan was mixed but what is happening now

سیالکوٹ ،ڈسکہ ، پسرور ، سمبڑیال اور گردونواح میں دودھ سے کریم نکال کر شہریوں کو مہنگے داموں لسی نما دودھ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق صبح سے لیکر رات گئے تک دیہی علاقوں سے ہزاروں من دودھ شہر میں آتا ہے جو گھروں، ہوٹلوں میں سپلائی ہونے کے علاوہ درجنوں مقامات پر فروخت ہوتا ہے۔شہر کے اکثر علاقوں میں کئی مقامات پر دودھ سے کریم نکالنے کی مشینیں نصب ہیں شہر میں دودھ 70سے 80روپے جبکہ کئی مقامات پر 90سے 105روپے تک فروخت ہورہاہے۔ جبکہ دودھ اصلی ہے یا ملاوٹ شدہ یا مصر صحت کبھی کسی محکمہ نے دودھ چیک کرنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔