تازہ ترین
صفحہ اول » کاروبار » دنیا کی وہ واحدکرنسی جس کا ایک روپیہ 4100امریکی ڈالر کے برابر ہے، حیرت انگیزانکشاف

دنیا کی وہ واحدکرنسی جس کا ایک روپیہ 4100امریکی ڈالر کے برابر ہے، حیرت انگیزانکشاف

The world's only one currency whose rupees worth US $ 4100

انقرہ (آن لائن) ڈیجیٹل کرنسی بِٹ کوئین کی قدر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور 4000 ہزار ڈالر کی سطح کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور اہم سنگ میل طے کر لیا گیاہے۔ ترک میڈیا کے مطابق عالمی اقتصادیات میں ایک تیز رفتار داخلے کا مظاہرہ کرنے والی بِٹ کوئین کرنسی نے قانونی نظم و ضبط، چوریوں اور انٹر نیٹ جرائم میں ادائیگی کے طریقوں میں سرفہرست ہونے کی وجہ سے بہت مشکل وقت گزارا ہے لیکناس سب کے باوجود زندہ رہنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔بٹ کوئین کرنسی سال 2010 میں 0.03 ڈالر کے ساتھ منڈی میں داخل ہوئی سال 2012 میں 13 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔سال 2013 میں اس کی قدر 266 ڈالر تک اور سال 2017 میں 4100 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔اگر کہا جائے کہ سال 2013 میں بِٹ کوئین کو سنجیدگی سے نہ لینے والے آج امیر ہونے کے لئے اس کے پیچھے بھاگ رہیں ہیں تو غلط نہ ہو گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔