تازہ ترین
صفحہ اول » کاروبار » ہونڈا کی نئی شاندار گاڑی سٹی کار 1.5 ایل منظر عام پر‘‘ قیمت اور خصوصیات بارے اعلان ہو گیا

ہونڈا کی نئی شاندار گاڑی سٹی کار 1.5 ایل منظر عام پر‘‘ قیمت اور خصوصیات بارے اعلان ہو گیا

New honda city car launch 2017 In Pakistan

لاہور(مانیٹرنگ دیسک ) ہنڈا اٹلس نے نئی سٹی کار 1.5 ایل لانچ کر دی ۔رائل پام ہوٹل میں ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے ہنڈا سٹی بیسک گریڈ 2017 اور ہنڈا سٹی ایسپائر 2017 کے نئے ایڈیشن کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ہنڈا کے صدر اور سی ای او ٹوئچی اشیاما،وائس پریزیڈنٹ کینیچی میٹسوو، منیجر مارکیٹنگ اینڈ سیلز سہیل نواز سمیت دیگر آفیشلز نے شرکت کی۔ ٹوئچی اشیاما نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میںہنڈا سٹی ہمارے لیے ڈائنامک پروڈکٹ ہے اور کئی برس سے ہماری کاروباری توسیع کا ایک اہم حصہ رہی ہے جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سہیل نواز نے کہا کہ نئی ہنڈا سٹی ایسپائر 1.5ایل کے انٹیر یٔر کو شاندار اور جدید فیچرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔ سہیل نواز نے بتایا کہ نئے ماڈل کے ایکسٹیر ئر کو کروم فوگ کور، شارک فن انٹینا، کروم ڈور ہینڈلز،الائے رم کے ساتھ نئی شکل دی گئی ہے اور اس کی قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔