تازہ ترین
صفحہ اول » کاروبار » سونا 300 روپے سستا، فی تولہ 51 ہزار کا ہوگیا

سونا 300 روپے سستا، فی تولہ 51 ہزار کا ہوگیا

Gold Price Down 300 Rupees

کراچی(آن لائن) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1268 ڈالر ہوگئی ، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیرکو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہسونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی ، حیدرآباد ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، اسلام آباد ، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار 300 روپے کی سطح سے گھٹ کر 51 ہزارروپے ہوگئیاسی طرح 256 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 714روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 730 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔