تازہ ترین
صفحہ اول » کاروبار » لاہوریوں کے لیے خوشخبری پہلی اورنج لائن ٹرین پاکستان پہنچ گئی

لاہوریوں کے لیے خوشخبری پہلی اورنج لائن ٹرین پاکستان پہنچ گئی

Lahore Pakistan for the news reached the Orange Line train

لاہوریوں کے لیے خوشخبری پہلی اورنج لائن ٹرین پاکستان پہنچ گئی

لاہوریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیےٹرین کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  اورنج لائن ٹرین کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی ہے۔ مزید 26 یونٹ رواں برس کے آخر تک پاکستان پہنچیں گے۔ اس ٹرین کا رنگ بادشاہی مسجد کے رنگ سے مشاہہ رکھا گیا ہے۔  قومی اخبار ایکسپریس کے مطابق ٹرین کی شکل و شباہت بادشاہی مسجد اور پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔لاہور پہنچنے والی اس پہلی کھیپ میں 5 مسافر ڈبے اور ایک ائیر کنڈیشنر کے نظام سے لیس ڈبہ شامل ہے۔ ٹرین کی رفتار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ ٹرین شدید گرمی میں بھی ٹھنڈی رہے گی۔ خیال رہے کہ لہاور میں زیر تکمیل اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ 27.1 کلو میٹر پر مشتمل ہے۔اورنج لائن ٹرین کے روٹ میں 25.4کلو میٹر فلائی اوورز جبکہ 1.72کلو میٹر حصہ زیر زمین ہو گا۔اسی طرح اس کے 24اسٹیشنز فلائی اوورز پر اور دو اسٹیشنز زیر زمین ہوں گے۔ چینی کمپنی سی آر آر سی لوکو موٹو کے مطابق پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرین میں ائیر کنڈیشن کا اعلیٰ کوالٹی کا نظام نصب کیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ٹرین کا ابتدائی ماڈل تیار کر لیا گیا ہے۔جس کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ اورنج لائن ٹرین کا روٹ علی ٹاﺅن رائے ونڈ روڈ سے ڈیرہ گجراں نزد رنگ روڈ انٹرچینج تک ہو گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

مصنف: سارہ خان