تازہ ترین
صفحہ اول » کاروبار » ایپل کمپنی کا راز فاش کس آٹو میٹک چیز پر کام جاری ہے؟ جانئیے

ایپل کمپنی کا راز فاش کس آٹو میٹک چیز پر کام جاری ہے؟ جانئیے

ایپل کمپنی کا راز فاش کس آٹو میٹک چیز پر کام جاری ہے

Apple is working on automatic thing reveal the secret of the company
کمپیوٹر اور سافٹ ویئر بنانے والی معروف کمپنی ایپل آٹومیٹک کاریں بھی بنا رہی ہے لیکن اس نے اس خبر کو ہرممکن حد تک خفیہ رکھا ہوا ہے،اس بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن شواہد کی کمی تھی،اب یہ راز کھل چکا ہے،14 اپریل کو کیلی فورنیا کے ڈیپارٹمنٹ آف موٹروہیکلز نے ایپل کو آٹومیٹک کاریں ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی،اس کا مطلب کہ کمپنی نے اسے درخواست کی تھی اور انہیں بنانے کا کام خاصے عرصے سے کر رہی ہے،تاہم کمپنی نے اجازت لینے کے عمل کو بھی خفیہ رکھا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مذکورہ شعبے سے ایک 41 صفحات پر مشتمل دستاویز بھی ذرائع ابلاغ کے ہاتھ آئی ہے، آٹومیٹک یا خود کار کاریں بنانے کے لئے بہت سی کمپنیاں جتن کر رہی ہیں جن میں گوگل بھی شامل ہے،ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کاروں کی صنعت میں انقلابی تبدیلی لے آئینگی


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

مصنف: سارہ خان