تازہ ترین
صفحہ اول » اہم خبریں » عید الاضحی کی آمد‘‘ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

عید الاضحی کی آمد‘‘ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

The arrival of Eid al-Adha The government announced a great news about the government employees

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو عید الاضحی کی خوشی میں ماہ اگست کی تنخواہ 28 اگست کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے عید کی خوشیوں میں شریک ہونے اور قربانی جیسے مذہبی فریضہ کو پورا کرنے کیلئے سرکاری ملازمین کو 28 اگستکو تنخواہ ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت خزانہ اگست کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 55 ارب روپے جاری کرے گی۔واضح رہے حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر 4 سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا۔ یہ چھٹیاں
جمعہ یکم ستمبر تا پیر 4 ستمبر تک ہوں گی لہذا وزارت خزانہ نے چھٹیوں سے قبل ملازمین کو تنخواہوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔