تازہ ترین
صفحہ اول » اہم خبریں » میں اپنے والد کیساتھ ایسا ہرگز نہیں ہونے دونگی، مریم نواز۔ نوازشریف کے سامنے دیوار بن گئیں، دھماکہ خیز اعلان

میں اپنے والد کیساتھ ایسا ہرگز نہیں ہونے دونگی، مریم نواز۔ نوازشریف کے سامنے دیوار بن گئیں، دھماکہ خیز اعلان

Maryam Nawaz and Nawaz Sharif Breaking News

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے زیر کنٹرول چلنے والے میڈیا سیل کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پارٹی کے اندر نواز شریف مخالف عناصر کے خلاف بھر پور سوشل میڈیا مہم چلائی جائے۔ ذرائع کے مطابق میڈیا سیل کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ نواز شریف کے مخالفین خصوصاً جو پارٹی اور خاندان میں موجود ہیں ان کو فوکس کیا جائے اور ان کے خلاف سو شل میڈیا پر جارحانہ مہم چلائی جائے ۔ مختلف گروپ شریف خاندان میں پاناما کیس کےفیصلے کے بعد آنے والے فاصلوں کو بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں اور نئی سیاسی صف بندیاں کر رہے ہیں ۔ جس میں ایک گروپ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازکی لائن فالو کر رہے ہیں۔دوسری جانب مریم نواز نے اپنے میڈیا سیل کو اپنے والد کے مخالفین کے خلاف جارحانہ وار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا خاندان ممکنہ طو ر پر کلثوم نواز کوپارٹی کا مستقل سربراہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن اس کے برعکس ان کے بھتیجے حمزہ شہباز اس کے مخالف ہیں ۔واضح رہے کہ شریف خاندا ن پارٹی کے اندر اختلافات کی خبروں کی تردید کرتاآرہا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔