تازہ ترین
صفحہ اول » اہم خبریں » نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی زدمیں آکرجاں بحق ہونے والے بچےکی ویڈیو منظر عام پر آگئی

نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی زدمیں آکرجاں بحق ہونے والے بچےکی ویڈیو منظر عام پر آگئی

The video scene of the mourning boy of the car in Nawaz Sharif caravan came to public

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیـٹ فورس کی گاڑی نے حامد کی جان لے لی ہے، حامد کا تعلق لالہ موسیٰ کے علاقے رحمت آباد سے بتایا جاتا ہے اور اس کی عمر 14سے 16سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حامد نواز شریف کے استقبال کیلئے کھڑا تھا جیسے ہی قافلہ سڑک پر نمودار ہوا رحمت اسے دیکھنے کیلئے آگے آیا اور اسی اثنا میںایلیٹ فورس کی گاڑی کی زد میں رحمت آگیا، گاڑی کا ـاگلے ٹائر کے نیچے اس کی ٹانگیں آنے کے باعث وہ سڑک پر گر گیا جبکہ گاڑی کے پچھلا ٹائر اس کے سر کے اوپر سے گزر گیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق وہاں موجود لوگ ایلیٹ فورس گاڑی کے اہلکار کو چیخ چیخ کر کہتے رہے کہ بندہ نیچے آگیا ہے مگر اس نے ان کی نہ سنی اور گاڑی کو تیز رفتاری سے حامد کے سر کے اوپر سے گزار کر لے گیا ۔ حامد کی جائے حادثہ پر کیا حالت تھی ، میڈیا ویڈیو بھی سامنے لے آیا ہے جس میں رحمت خون میں لت پت سڑک پر پڑا ہے اور لوگ اسے اپنی مدد آپ کے تحت اٹھا کر طبی امداد کیلئے لے جا رہے ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا نے حامد کی نواز شریف کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آنے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ معاملے کی مکمل انکوائری تک کسی بھی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کر سکتا۔!


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔