تازہ ترین
صفحہ اول » اہم خبریں » نوازشریف عوام میں نہیں حمام میں چلے گئے ہیں، آئندہ چار مہینوں میں نواز شریف کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔۔؟

نوازشریف عوام میں نہیں حمام میں چلے گئے ہیں، آئندہ چار مہینوں میں نواز شریف کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔۔؟

What will happen with Nawaz Sharif In Next Four Months

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ نوازشریف طیب اردوان نہیں بن سکتا،62,63ختم بھی ہوجائے تونوازشریف بحال نہیں ہوں گے ،ان کی ریلی میں 4سے10ہزارلوگ شامل تھے ،ہم 13اگست کولیاقت باغ میں جلسہ کریں گے جس میں عوام کاجم غفیرہوگا،نوازشریف کی سیاست آئندہ4ماہ میں دھڑم تختہ ہوجائے گی۔جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف طیب اردوان بنناچاہتے ہیں ،طیب اردوان عام آدمی تھافوج کی پیداوارنہیں تھا،نوازشریف پرکرپشن چوری کے بے شمارکیسزہیں ۔ضیاء الحق نے اپنی زندگی نوازشریف کولگنے کی دعادی تھی ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نہ کھیلوں نہ نہ کھیلنے دوں گاکی پالیسی پرگامزن ہیں ۔نوازشریف کادماغ اب وزیراعظم والانہیں ،نوازشریف کے دماغ میں طاقت کے نشے کی گرمی چڑھ گئی ہے ۔62, 63ختم بھی ہوجائے تونوازشریف بحال نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف عوام میں نہیں حمام میں چلے گئے ہیں ان کی ریلی میں چارسے دس ہزارلوگ تھے ،نوازشریف پنجاب ہاؤس میں اتنے غصے کااظہارکرسکتے تھے ،میرامشاہدہ تھاکہ نوازشریف کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ لوگ نکلیں گے ۔آئندہ چارماہ میں نوازشریف کی سیاست کادھڑم تختہ ہوگا۔شیخ رشیداحمدنے کہاکہ فیصلے دینے والے پانچ ججزمیں سے تین مستقبل کے چیف جسٹس ہوں گے ،یہ لوگ پہلے کہتے تھے کہ سپریم کورٹ کافیصلہ قبول ہے ۔نوازشریف اب اپنے بھائی پربھی اعتمادنہیں کرتے ،بیس لوگوں نے وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ نہیں دیا۔دوآدمی اس وقت صحیح طورپراپوزیشن کررہے ہیں ایک شیخ رشیداوردوسراعمران خان ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی سیاست اب جاتی امراء تک ہے ،چارمہینے میں ان کی سیاست بالکل ختم ہوجائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔