تازہ ترین
صفحہ اول » اہم خبریں » نواز شریف کی ریلی عمران خان کو لے ڈوبی

نواز شریف کی ریلی عمران خان کو لے ڈوبی

Nawaz Sharif Rally give hard time to Imran Khan

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی اسلام آباد میں ریلی فلاپ، راولپنڈی میں شو کامیاب رہا، عمران خان کے حلقہ این اے 56میں ن لیگ نے کپتان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، نجی ٹی وی سما کے اینکر ، سینئر صحافی و تجزیہ کار ندیم ملک کے دبنگ تجزئیے نے تحریک انصاف کی آنکھیں کھول دیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سما کے اینکر، سینئر صحافیو تجزیہ کار ندیم ملک نے نواز شریف کی ریلی میں موجود لوگوں کی تعداد سے متعلق اپنے تجزئیے میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں ریلی میں لوگوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی، سکیورٹی اور میڈیا ٹیموں کو اگر الگ کر دیا جائے تو صورتحال انتہائی دگرگوں تھی ۔ ندیم ملک کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں داخل ہوتے ہی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو گیا اور کمیـٹی چوک پہنچتے پہنچتے ریلی کی صورتحال انتہائی بہتر تھی جو کہ عمران خان اور تحریک انصاف کیلئے ایک فکر مندی کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مری روڈ پر واقع کمیٹی چوک حلقہ این اے 56میں آتا ہے جہاں سے عمران خان عام انتخابات 2013میں کامیاب قرار پائے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔