تازہ ترین
صفحہ اول » اہم خبریں » پی آئی اے سے ہیروئن برآمدگی اسکینڈل ملک کی بدنامی کا باعث بن گیا

پی آئی اے سے ہیروئن برآمدگی اسکینڈل ملک کی بدنامی کا باعث بن گیا

The export of drugs from PIA plane in the UK, customs authorities have completed their investigation

پی آئی اے سے ہیروئن برآمدگی اسکینڈل ملک کی بدنامی کا باعث بن گیا

وزیراعظم کے مشیرہوابازسردارمہتاب عباسی نے کہاہے کہ پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمدگی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیں گے،طیارے سے ہیروئن برآمدہونے کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی،تشویش ہے کہ برطانیہ نے واقعے سے آگاہ کیوں نہیں کیا۔انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ طیارے سے ہیروئن ملنے سے متعلق برطانیہ نے سرکاری طورپرآگاہ نہیں کیا۔طیارے سے ہیروئن برآمدہونے کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔جبکہ پی آئی اے واقعے سے پاکستانی ایئرلائن کاتشخص مجروح ہوا۔واقعہ سے بڑی بدنامی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے کیب اور کاک کریوکی چھان بین کررہے ہیں۔واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیں گے۔تشویش ہے کہ برطانیہ نے واقعے سے آگاہ کیوں نہیں کیا۔ماضی کی طرح معاملے پرمٹی نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ طیارے کے کیپٹن واپس آگئے لیکن عملے کوپاسپورٹ نہیں ملے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون/ خبر پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔